The news is by your side.

Advertisement

کرونا وائرس کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کا بڑا اقدام

لاہور : پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد ریلیف فنڈ میں جمع کرا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بڑا اقدام اٹھالیا، چوہدری پرویز الہی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کروڑوں روپے ریلیف فنڈ میں جمع کرا دئیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری پرویز الہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹیلی فونک رابطہ کرکے کرونا وائرس کے خلاف رقم جمع کرانے کے اقدام سے آگاہ کیا، جس پر عثمان بزدار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کی تعریف کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، اپوزیشن لیڈر، ارکان اسمبلی نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ کےلیے دی ہے جبکہ اسمبلی سیکریٹریٹ کے گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ اور گریڈ 16 اور 17 کے ملازمین نے آدھی آدھی تنخواہ جمع کرائی۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے، پوری قوم کو متاثرین کےلیے دل کھول کر عطیات دینے چاہئیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مخیر حضرات کرونا کے خلاف متاثرین کی مدد کریں اور لاک ڈاؤن کے متاثرین کا بھی خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 1252 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 9 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ پاکستان میں موذی وبا میں مبتلا 23 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں