ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر عمران خان کا ساتھ دینے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر محمد لطیف نذر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، ہمیشہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے خلوص نیت سے کام کیا ہے۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ایسے کام کررہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی یاد رکھیں گے، ن لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر عمران خان کا ساتھ دینے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کانوں کی لیز کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی گئی ہے، مقامی معدنیات کے استعمال سے روزگار کے مواقع میسرہوں گے اور مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں