اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چوہدری شجاعت پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر منتخب، حکومت کو بڑے منصوبے معطل کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ کے بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب ہوگئے اور حکومت کو مشورہ دیا کہ بڑے منصوبے 2،3 سال کیلئے معطل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ کےبلامقابلہ مرکزی صدر اور وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ بلامقابلہ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبائی تنظیمیں ہرسطح پرمسلم لیگ کوفعال اورمنظم کریں، ملک میں اس وقت غریب آدمی کےحالات مایوس کن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مشورہ دیا ہے بڑے منصوبے 2،3 سال کیلئے معطل کردیں، عام آدمی کی حالت بہتربنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

یاد رہے مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہیں، اللہ تعالیٰ عمران خان کوفسادیوں کے نرغے سے دور رکھے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں، عمران خان کیساتھ اتحادبغیرلالچ ملک وقوم کےمفادمیں کیا، حکومت کیساتھ اتحادپرقائم ہیں اور رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں