جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عمران خان کی دانشمندی کی وجہ سے مودی اور بھارتی عوام جدا ہوچکے، چوہدری شجاعت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دانشمندی کی وجہ سے مودی اور بھارتی عوام جدا ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پہلی بار دنیا کے بڑے ممالک نے اہمیت دی، الیکشن میں ذاتی مفادات کی خاطر مودی ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

[bs-quote quote=”شاہ محمود قریشی کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”چوہدری شجاعت”][/bs-quote]

او آئی سی اجلاس کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر کسی دوست ملک نے پاکستان کی حمایت کی یا نہیں اب یہ واویلا فضول ہے۔

مزید پڑھیں: روس اور چین اپنا کردار ادا کریں، تاکہ مزید تباہی نہ ہو: چوہدری شجاعت حسین

واضح رہے کہ چند روز قبل چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جنگیں فوج نہیں قومیں لڑتی ہیں اور قوم متحد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر فوجوں سے ہماری فوج کا موازنہ کرنے والے شرم کریں، ہماری فوج، قوم کا جذبہ اور قربانی سب پر حاوی ہے، بھارت کے مقابلے میں ہماری قوم اور فوج متحد ہے۔

سینئر سیاست دان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی پر روس اور چین اپنا کردار ادا کریں تاکہ مزید تباہی نہ ہو، ہمارا نظریہ صرف اور صرف پاکستان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں