ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ق کے تحریک انصاف میں انضمام پر چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کی پارٹی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن میں جواب طلب کر لیا۔ چوہدری شجاعت نےمسلم لیگ ق پنجاب کے صدرپرویزالٰہی سے وضاحت بھی مانگ لی ہے۔

نوٹس میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ صوبائی صدرپارٹی کوکسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کر سکتا وضاحت آنے تک پرویزالٰہی کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے۔

- Advertisement -

نوٹس کے مطابق 7 دن میں پرویزالٰہی نوٹس کا جواب دے کر وضاحت کریں۔

چوہدری پرویزالہی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، وہ آج اپنے اراکین کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے چودھری پرویز الہی کو مسلم لیگ ق میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔

بعد ازاں پرویزالہی کا کہنا تھا کہ عمران خان ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا کہہ رہے ہیں، مونس الہی بھی یہی چاہتے ہیں، آج میٹنگ رکھی ہے جس میں مزیدمشاورت کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں