لاہور : مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت سے ادویات اورضروری اشیا پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ حکومت ٹیکس لگاتےوقت غریب کا سوچے اور ادویات سمیت ضروری اشیاپرٹیکس واپس لے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دکانداراشیاکی قیمتیں ٹیکس کےکھاتےمیں ڈال کرسرخروہوجاتےہیں، سب مل کرعوام کی فلاح کیلئے منصوبے بنائیں۔
مسلم لیگ ق کے صدر نے کہا کہ تنخواہ دارطبقےکاخیال حکومت کورکھناہوگا ، حکومت کوغریبوں کی بہتری کیلئےعملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کےحل کیلئےعملی منصوبے بنائیں۔