اشتہار

چوہدری شجاعت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کو سزا مل جائے گی، پی ٹی آئی اور ان لوگوں پر پابندی لگانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سپہ سالار ہیں جو بھی ان کے خلاف بات کرے گا وہ ملک کے خلاف بات کرے گا۔

- Advertisement -

چوہدری شجاعت نے کہا کہ 75 سال میں پہلا موقع ہے جو کچھ انہوں نے کرنے کی کوشش کی، آج جو ریلی نکالی گئی وہ کسی ایک جماعت کی نہیں، آج سیاسی پارٹی کا نہیں بلکہ ملکی بقا کا مسئلہ ہے جس پر سب جماعتیں ایک ہوجائیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ یہ لوگ سیاست چمکانے کے لیے جلسے کررہے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف آفیشل سیکریٹ، ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمے ہونے چاہئیں اور ہوں گے، ایک شخص لیڈر بنتا ہے اور لوگوں کو اکساتا ہے کہ آپ توڑ پھوڑ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے موقف ہے پاکستان میں سب جگہ ایک وقت الیکشن ہونے چاہئیں، الیکشن ہوں یا نہ ہوں پی ٹی آئی کو اپنا مستقبل بہت جلد پتا چل جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں