اشتہار

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی سستی، ملک بھر کے لیے مہنگی کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی سستی، جب کہ ملک بھر کے لیے مہنگی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی، نیپرا نے سماعت کے بعد قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ وفاق کے الیکٹرک کو اگر بجلی نہ دے تو وہ تو پس جائیں گے، کے الیکٹرک کے اپنے ذرائع سے بجلی کی پیداواری لاگت 27 روپے 13 پیسے رہی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک سے ایک ہفتے میں بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کا پلان بھی مانگ لیا۔

دوسری طرف نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے بجلی 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا فیصلے کے مطابق صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، نومبر میں ہائیڈل سے 11 فی صد کم بجلی پیدا کی گئی، نیلم جہلم پلانٹ کی بندش سے پانی سے کم بجلی پیدا ہوئی، نومبر میں کوئلے سے کم جب کہ گیس سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔

ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ نومبر میں مقامی گیس کوئلے سے بجلی کی پیداوار بہتر ہوئی، نیپرا حکام نے کہا کہ نومبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا، ممبر سندھ نے کہا کہ اگر ڈیمانڈ کم تھی تو ملک میں لوڈ شیڈنگ کیوں کی جا رہی ہے؟

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں