اسلام آباد: حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشیں اور برف باری کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما مشکل ہونے کا امکان ہے، نیپرا نے موسم گرما کے لیے پانی کی صورت حال پر واپڈا سے تفصیلات طلب کر لیں۔
نیپرا نے آئندہ سماعت میں واپڈا حکام کو طلب کر لیا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں اس بار بارشیں کم ہوئی ہیں، برفباری بھی کم ہوئی، تو ایسے میں موسم گرما کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟
حکام نے بتایا کہ آئندہ موسم گرما میں پانی کا ڈیڈ لیول ایک سے ڈیڑھ فٹ تک رہے گا، موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی، اس دفعہ موسم گرما میں درآمدی ایل این جی پر انحصار کرنا پڑے گا۔
بجلی صارفین کیلئے بڑی پیشرفت
سی پی پی اے حکام کے مطابقجنوری میں سردی کم رہنے سے بجلی کی کھپت کم رہی، سالانہ بنیادوں پر بجلی کی کھپت میں 2 فی صد کمی ہوئی ہے، این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق اس دفعہ جنوری میں کوئی بڑا بریک ڈاؤن نہیں ہوا۔