جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کا نہایت سستا نسخہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہرین نے بلڈ پریشر کے مریضوں کو روزانہ دو کیلے کھانے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ کیلوں کا روزانہ استعمال بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر ایک خطرناک مرض ہے جس میں شریانوں میں بہتے خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اور دل کو معمول سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر انسان کے دل سے متعلق مختلف بیماریوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، دوسری طرف کم بلڈ پریشر بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، یہ چکر آنے کا سبب بن سکتا ہے جو انسان کے دل کی صحت کو متاثر کر دیتا ہے۔

- Advertisement -

ماہرین بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے والی ایسی اشیا تجویز کرتے ہیں جن کے ذریعے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے، انہی میں سے ایک شے کیلا بھی ہے، طبی ماہرین کے مطابق روزانہ دو کیلوں کا استعمال بلند فشار خون کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بھارتی کستوریا میڈیکل کالج کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں کچھ لوگوں کو شامل کیا گیا جن میں سے کچھ کو ایک ہفتے تک روزانہ دو کیلے کھلائے گئے جبکہ دیگر افراد نے ایسا نہیں کیا ، ایک ہفتے بعد یہ دیکھا گیا کہ ایک ہفتے تک روزانہ دو کیلے کھانے والوں کے بلڈ پریشر میں دس فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر روزنہ ایک یا دو کیلے کھائیں تو اس سے یہ مرض قابو میں رہتا ہے کیونکہ کیلا غذائی اجزاء اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں 10 فیصد سے زائد سوڈیم (نمکیات) کے اثر کو کم کرسکتا ہے اور گردوں کی حفاظت میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں