منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

چیچن رہنما رمضان قادروف کے استعفے اور جانشین سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

چیچنیا کے صدر رمضان قادروف کے مستعفی ہونے سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع اور مبصرین نے الجزیرہ کو بتایا کہ چیچن رہنما رمضان قادروف جنہوں نے اس ماہ کے شروع میں مستعفی ہونے کی کوشش کی تھی اب ان کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

لیکن ان کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نہیں چاہتے کہ قادروف کی جگہ ان کا تیسرا بیٹا ہو۔

اس ماہ کے شروع میں قادروف، جو طویل عرصے سے اپنے آپ کو پیوٹن کا "فٹ سپاہی” کہتے ہیں، نے کہا کہ وہ استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔

قادروف نے 7 مئی کو پیوٹن کے ساتھ ملاقات سے قبل کریملن کی حامی اشاعت چیچنیا ٹوڈے کو بتایا کہ مجھے امید ہے کہ میری درخواست کی حمایت کی جائے گی۔

پیوٹن کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران، قادروف نے یوکرین میں لڑنے والے 55,000 چیچن فوجیوں پر فخر کیا اور چیچنیا میں اپنے دور حکومت میں 1.5 ملین آبادی والے علاقے میں اقتصادی کامیابیوں کی فہرست پڑھی۔

ٹیلی گرام پر انہوں نے لکھا کہ میں ایک پیدل سپاہی ہوں، اگر کوئی حکم ہے تو میں اس پر عمل کرتا ہوں،میں جو کچھ بھی کہوں، چاہے میں کتنی ہی سختی سے کہوں، فیصلہ صرف ایک شخص کرتا ہے وہ ہمارے سپریم کمانڈر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں