اشتہار

کیا آپ یقین کریں گے اے اور بی خانے ایک ہی رنگ کے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے اس سے زیادہ چکرا دینے والا نظروں کا دھوکا کبھی نہیں کھایا ہوگا۔

کیا آپ یقین کریں گے کہ اس تصویر میں مختلف رنگوں میں نظر آنے والے اے اور بی خانے ایک ہی رنگ کے ہیں؟ بہ ظاہر آپ کے لیے اس پر یقین کرنا بہت مشکل ہوگا۔

آپٹیکل الوژن (یعنی جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں وہ ویسا نہیں ہے) ایک ایسی دل چسپ سرگرمی ہوتی ہے جو آپ کی آنکھوں کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی یہ چیلنج دیتی ہے کہ نظر آنے والی چیز حقیقت میں ویسی نہیں ہے۔

- Advertisement -

انٹرنیٹ پر ایک نیا آپٹیکل الوژن وائرل ہو گیا ہے، جس میں چیک بورڈ (بساط) پر دو رنگوں میں چوکور خانے بنے ہوئے ہیں، یہ ہلکے اور گہرے سیاہ رنگ کے مربع ہیں، اور ایک اور چیز کا سایہ بھی ان خانوں پر پڑ رہا ہے۔

ان میں دو خانوں میں انگریزی حروف اے اور بی لکھے گئے ہیں، لیکن دیکھنے والوں کے لیے یہ سوال چھوڑ رہا ہے کہ کیا بی کا خانہ بھی ویسے ہی ہلکے رنگ کا ہے جیسا کہ اے کا خانہ ہے؟

ذرا غور سے دیکھیے، لیکن حقیقت بتانے سے قبل آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ یہ بصری وہم 1995 میں ایڈورڈ ایچ ایڈلسن نے بنایا تھا اور اسے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے دماغ اور ادراکی سائنسز کے شعبے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا گیا تھا۔

تو آپ کا کیا خیال ہے، کیا مربع بی ہلکا ہے یا اے کی طرح گہرے رنگ کا ہے؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بی اے سے ہلکا ہے تو آپ بالکل غلط ہیں۔

ہم آپ کو بتائیں کہ دونوں چوکور خانے ایک ہی رنگ کے ہیں، اوہ تو آپ کو یقین نہیں آ رہا ہے، تو نیچے یہ تصویر دیکھیں:

حیران ہو گئے نا کہ یہ تو واقعی ایک ہی رنگ کے خانے ہیں!

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں