بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا باکسر وسیم کوپانچ لاکھ انعام

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے باکسرمحمد وسیم کوپانچ لاکھ روپے کاچیک دےدیا،اور باکسر کو ذاتی گھر لےکر دینے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے.

تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم نے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی،اس موقع پر صوبائی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلی ٰ بلوچستان نے محمد وسیم کو صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا،جبکہ محمد وسیم کو ذاتی گھر دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے.

وزیر اعلیٰ بلعچستان نواب ثنا ء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ محمد وسیم نے اپنی محنت سے صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہے.

*پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

یاد رہے کہ محمد وسیم نے گزشتہ ہفتے سیئول میں فلپائن کے جیتھر الیوا کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا.

وسیم پہلے پاکستانی باکسر ہیں جنہوں نے پروفیشنل ٹائٹل حاصل کیا ہے،انہوں نے گزشتہ برس پرفیشنل باکسنگ میں قدم رکھا تھا اور اس کی باقاعدہ تربیت امریکا اور جاپان سے حاصل کی.

واضح رہے کہ محمد وسیم کو سلور فلائی ویٹ ٹائٹل میں فتح کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے مبارک باد دی تھی اور شہباز شریف نے ان کے لیے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں