تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف سلیکٹر نے بتادیا

لاہور: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں فواد عالم کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران فواد عالم کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے سوال پر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کی موجودہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ جو لڑکے ٹیم کے ساتھ سفر کررہے تھے ان کو ہی مواقع فراہم کریں کیونکہ وہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے ساتھ سفر بھی کررہے ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ فواد عالم ڈومیسٹک میں فارم کا مسئلہ لگ رہا ہے، تاہم نئے لڑکوں کی فارم کی بنیاد پر فواد عالم اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کے میچز کی پرفارمنس پر اسکواڈ کو منتخب کیا ہے، 5 روزہ ٹیسٹ میں ہمارے پاس فاسٹ بالرز زیادہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی ہے اور تینوں فارمیٹ میں اچھا کھیل پیش کررہی ہے، وہ ٹیسٹ میں بھی جارحانہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہمارے پاس حارث رؤف جیسے بہت زبردست بالر ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ عابد علی پر ہماری نظر ہے ان کی پروگریس اچھی چل رہی ہے، عابد علی مستقبل میں ہمارے پلینز میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد محمد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا، عثمان صلاح الدین کی پرفارمنس اچھی ہے لیکن جگہ خالی نہیں ہے۔

چیف سلیکٹر محمدوسیم نے انجرڈ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مکمل فٹ تھے۔

Comments

- Advertisement -