بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا، مرکزی چیئرمین اسحاق میو کا کہنا ہے کہ اگر اضافہ واپس نہ لیا گیا تو بھرپور تحریک چلائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین اسحاق میو کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سر درد سے لے کر مرگی کا دورہ روکنے والی ادویات تک مہنگی کر دی گئی ہیں جبکہ جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کیمسٹ ریٹیلرز نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں بھارت میں ادویات سستی جبکہ پاکستان میں مہنگی فروخت کر رہی ہیں، وزیراعظم ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو بھرپور تحریک چلائیں گے، اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں