منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

دریائے چناب ہیڈ مرالہ میں پانی کی آمد میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: دریائے چناب ہیڈ مرالہ میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، پانی کی آمد 25382 اور اخراج 15982 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر گجرات نے بتایا کہ ہیڈ مرالہ میں پانی کی آمد 3842 کیوسک ہے، ہیڈ خانکی میں آمد 31770 کیوسک جبکہ اخراج 25270 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

ہیڈ قادر آباد میں آمد 52277 اور اخراج 45277 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مجموعی طور پر 7000 کیوسک پانی کم آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

ضلعی انتظامیہ نے دریاؤں کے قریب آباد مکینوں کو مختاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔

گزشتہ روز بھارت نے بگلیہار ڈیم سے پاکستان کو آنے والے پانی کا بہاؤ منقطع کر دیا تھا جس سے دریائے چناب ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 ہزار 300 کیوسک رہ گیا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق پاکستان کو ایک قطرہ بھی نہ دیے جانے کے فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے بھارت جہلم پر کشن گنگا پراجیکٹ کے بہاؤ کو کم کرنے کی بھی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت نے بگلیہار ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے دروازے پاکستان پر بند کر دیے، اس اقدام سے پاکستان کی طرف بہاؤ میں 90 فیصد تک کمی ہوگی جبکہ کشن گنگا ڈیم کیلیے بھی اسی طرح کی کارروائیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اے این آئی کے مطابق بھارت نے بگلیہار ڈیم میں مٹی کو ہٹانے کا کام شروع کیا ہے اور بند کے دروازے کو نیچے کر دیا، جس سے پاکستان کی طرف بہاؤ نوّے فیصد تک کم ہوا۔

بھارت کی نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کے ایک اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ بگلیہار ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، آبی ذخائر کو ’’ڈی سِلٹنگ‘‘ کر دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ بھرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں