پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

چلتی ٹرین میں قتل عام کرنے والے اہلکار چیتن سنگھ سے تفتیش مشکل ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے بوریولی ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین میں قتل عام کرنے والے اہلکار چیتن سنگھ سے تفتیش مشکل ہو گئی، ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل چیتن سنگھ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور اور ممبئی کے درمیان چلنے والی سپر فاسٹ ٹرین میں 31 جولائی کو اپنے سینئر افسر اور تین مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والا ریلوے پولیس فورس کا اہلکار چیتن سنگھ مسلسل بیماری کا بہانہ بنا رہا ہے اور تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا۔

گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے مطابق چیتن سنگھ بار بار اپنا بیان بدل کر جی آر پی کو گمراہ کر رہا ہے، اور بیماری کا بہانہ بنا رہا ہے۔

- Advertisement -

دوسری طرف چیتن سنگھ کی اہلیہ رینو سنگھ کو جی آر پی نے ممبئی طلب کر کے ان سے مسلسل 11 گھنٹے پوچھ گچھ کی، ان سے چیتن کے علاج اور ذہنی عدم استحکام کے حوالے سے کئی سوالات پوچھے گئے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد رینو کا بیان تحریری طور پر قلم بند کیا گیا۔

یاد رہے کہ جے پور سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین 31 جولائی کی صبح اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھی، جب ٹرین واپی اور بوریولی ریلوے اسٹیشن کے درمیان پہنچی تو مسافروں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جانے والے 30 سالہ آر پی ایف اہلکار چیتن سنگھ نے اپنے سینئر اور پھر مختلف کوچز میں جا کر داڑھی والے تین مسلمانوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں