پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

کراچی آنے والے ڈمپر ٹرک سے 66 لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی آنے والے ڈمپر ٹرک سے 66 لاکھ روپے مالیت کی مضر صحت چھالیہ برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ نے مضر صحت چھالیہ کی اسگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنا دی ہے، سپر ہائی وے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران اندرون سندھ سے کراچی آنے والے ڈمپر ٹرک سے بڑی مقدار میں چھالیہ پکڑی گئی۔

مضر صحت چھالیہ ریتی بجری کے نیچے چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اس کارروائی میں 66 لاکھ روپے مالیت کی 6.6 ٹن چھالیہ کے 330 بیگ تحویل میں لیے گئے ہیں، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے 2 کروڑ روپے مالیت کے ڈمپر ٹرک کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

ضبط شدہ چھالیہ اور ڈمپر کی کل مالیت 2 کروڑ 66 لاکھ روپے ہے، جنھیں ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے، کلکٹر کسٹمز معین الدین کے مطابق کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں