جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

فلم ’چھاوا‘ دیکھ کر لوگ روتے ہوئے سینما گھر سے باہر نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین اسٹار رشمیکا مندانا کی فلم ’چھاوا‘ کی کہانی نے سینما گھر میں موجود لوگوں کو رلا دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم میں وکی کوشل نے ’چھترپتی سنبھاجی مہاراج‘ کا کردار نبھایا ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’چھاوا‘ میں دیکھنے کے لیے کچھ نہیں، کے آر کے نے فلم کا پوسٹ مارٹم کر دیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ایک ویڈیو میں فلم بینوں کو مراٹھا جنگجو کے کردار کی اداکاری نے کافی متاثر کیا اور وہ آنکھوں میں آنسو لیے سینما گھر سے باہر نکلتے ہوئے نظر آئے۔

لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رشمیکا مندانا، آشوتوش رانا اور ڈیانا پینٹی بھی ہیں۔ اکشے کھنہ نے اسکرین پر مغل شہنشاہ اورنگزیب کے کردار میں جان ڈال دی۔

وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں فلم بینوں کو تھیٹر سے باہر نکلتے ہوئے اور بڑی اسکرین پر چھترپتی سمبھاجی مہاراج کے سفر کو دیکھنے کے بعد روتے ہوئے دکھایا گیا۔

جہاں کچھ لوگوں نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے آنسوؤں پر قابو پانے کی کوشش کی وہیں دیگر وکی کوشل کی اداکاری کی مہارت سے متاثر ہوئے۔

’چھاوا‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ قائم کرتے ہوئے فلم ’اوڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے پہلے دن 8.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

وکی کوشل کی فلم 2025 کی سب سے بڑی اوپنر بھی بن گئی، اس نے دو دونوں کے اندر 67.50 کروڑ کما لیے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ہفتے کے اختتام تک یہ 100 کروڑ کمانے والی فلموں کے کلب میں شامل ہو جائے گی۔

’چھاوا‘ کی اسکریننگ کے دوران وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل کو ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا۔ اسی کلپ میں اداکار کے والدین بیٹے کی اداکاری پر فخر کرتے ہوئے بھی نظر آئی۔

فلم کو 130 کروڑ روپے کے بجٹ میں پروڈیوس کیا گیا ہے۔ میڈاک فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کو تحت دنیش وجن نے پروڈیوس کیا جبکہ لکشمن اٹیکر نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں