بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

’چھاوا‘ کی نمائش کے دوران ایک شخص نے طیش میں سینما گھر کی اسکرین توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ کی نمائش کے دوران سینما گھر میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک شخص نے طیش میں آ کر اسکرین توڑ دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ اتوار کی رات آر کے سینما میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت جیش واسوا کے نام سے ہوئی جو اُس وقت مبینہ طور پر نشے میں تھا۔ وہ اپنی نشست سے اٹھ کر اسکرین کے قریب آیا اور آگ بجھانے والے آلے سے حملہ کر دیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ملزم، جیش واسوا کو پیر کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’چھاوا‘ دیکھ کر لوگ روتے ہوئے سینما گھر سے باہر نکل آئے

حکام کے مطابق اسکرین پر سمبھاجی راجے مہاراج کی پھانسی کا سین چل رہا تھا، جیش واسوا اس وقت اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا۔

آر کے سنیما کے جنرل منیجر آر وی سود نے اس واقعے سے ہونے والے مالی نقصان اور اسکریننگ میں خلل کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے عملے کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں توڑ پھوڑ کے بارے میں بتایا گیا، مزید نقصان سے بچنے کیلیے ہم نے ملزم کو فوراً دبوچ لیا، نقصان کا تخمینہ ڈیڑھ لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے جس سے پیر کی طے شدہ اسکریننگ بھی متاثر ہوئی۔

سینما انتظامیہ کی طرف سے درج کروائی گئی پولیس شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزم نے عملے کی خاتون رکن کے ساتھ زبانی بدسلوکی کی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں