اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

فلم ’اینیمل‘ دیکھتے وقت بیٹی کو کیا ہوا؟ بھارتی رکن پارلیمنٹ رنبیر کپور پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ رنجیت رنجن بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور اور ’اینیمل‘ فلم بنانے والوں پر برس پڑیں۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کیلیے صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے کیونکہ جہاں باکس آفس پر یہ کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے وہیں سوشل میڈیا پر اس کو مواد کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو انڈسٹری میں خوب سراہا جا رہا ہے لیکن زیادہ تر اس میں دکھائے گئے کچھ مناظر سے ناخوش ہیں جن میں بھارتی رکن پارلیمنٹ رنجیت رنجن بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

انڈین نیشنل کانگریس سے تعلق رکھنے والی رنجیت رنجن نے بتایا کہ میری بیٹی ’اینیمل‘ دیکھنے گئی اور وقفے پر سینما گھر سے روتے ہوئے بھاگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ سینما گھر معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں، ہم خود فلمیں دیکھ دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں لیکن آج کل کی فلمیں نوجوانوں کو متاثر کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔

رنجیت رنجن نے کہا کہ رنبیر کپور کی فلم میں بہت زیادہ تشدد اور خواتین سے متعلق نازیبا مناظر دکھائے گئے، مجھے اس طرح کے مناظر فلموں میں بالکل بھی پسند نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’کبیر سنگھ‘ کو ہی دیکھ لیں جس میں اداکار نے اہلیہ، لوگوں اور معاشرے کے ساتھ کیسا سلوک کیا لیکن پکچر میں اس کردار کا دفاع کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں