اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب شفافیت، پیشہ واریت پر عمل پیرا ہے، نیب کی کوششوں سے کرپشن کے خلاف تاثر میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ درجہ بندی میں پاکستان 175 میں سے 116 ویں نمبر پر ہے، بدعنوانی کے اثرات سے آگاہی کے لیے کردار سازی انجمنیں قائم کی ہیں۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، جس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، نیب کی کرپشن فری پاکستان پالیسی کامیابی سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، چیئرمین نیب
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی پالیسی جاری رہے گی، سیکشن 33 کے تحٹ آگاہی و تدارک پالیسی کا اختیار حاصل ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ملک بھر میں 60 پریونشن کمیٹیاں قائم کی ہیں، یہ کمیٹیاں سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کررہی ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی کوششوں سے سرکاری اداروں کے ون ونڈو آپریشن میں نمایاں بہتری آئی ہے، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 50 سے زائد کردار سازی انجمنیں بنانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا۔