منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شکاگو کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے پر جو بائیڈن کا رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو: امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں امریکا کی حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیر کے روز افتتاح کے موقع پر ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے قریب حفاظتی باڑ توڑ کر درجنوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں بمباری کے خلاف آواز بلند کی۔

فلسطینی پرچم تھامے بڑی تعداد میں لوگوں نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے ساتھ امریکی پالیسی بدلنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے یونائیٹڈ سینٹر تک مارچ کیا جہاں کنوشن منعقد کیا جا رہا تھا، مظاہرین میں خواتین کے ساتھ اسٹرالرز پر ان کے بچے بھی تھے، طلبہ اور منتخب رہنماؤں نے بھی اس میں حصہ لیا۔

مارچ پرامن رہا، تاہم چند لوگوں نے حفاظتی باڑ پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی، متعدد مظاہرین باڑ سے گزرنے میں کامیاب ہوئے تاہم پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا اور ہتھکڑیاں لگا دیں۔

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کر لیا

کاملا ہیرس کو امریکا کی 47 ویں صدر منتخب کریں گے، ہلیری کلنٹن

صدر جو بائیڈن نے کنونشن سے خطاب میں کہا جو لوگ سڑکوں پر ہیں ان کے پاس احتجاج کرنے کا جواز ہے، دونوں جانب بڑی تعداد میں بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں، ہماری انتظامیہ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں