ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

چکن، گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کم ہوئی ہے اور مجموعی سالانہ شرح 15.15 فیصد ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ضافہ ہوا جبکہ 10 اشیا سستی اور 28 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے میں آلو 3.33 فیصد مہنگے ہوئے، لہسن 2.97 اور دال مونگ کی قیمت 2.84 فیصد اضافہ ہوا، انڈے 2.2، کیلے 0.75 اور ٹماٹر 0.48 فیصد مہنگے ہوئے۔

- Advertisement -

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گھی 0.36، جلانے والی لکڑی 0.29 اور سگریٹس 0.8 فیصد مہنگے ہوئے۔

رواں ہفتے چکن 7.12 اور پیاز 5.7 فیصد سستے ہوئے، گڑ 2.7، آٹا 1.16 اور چینی 0.77 فیصد سستی ہوئی ہے، ایل پی جی، چاول اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں