اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 86 روپے فی کلو کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 86 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، جس سے غریبوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ روز 37 جبکہ یکم محرم الحرام پر 49 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔

صرف دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 86 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، صارفین کا کہنا ہے کہ وہ تو پہلے سے ہی مہنگائی سے تنگ تھے، اب چکن کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ نے غریبوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

مرغی فروشوں نے چکن کے گوشت کی قیمت میں اضافے کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے فارمز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ جب بھی رمضان، عید اور محرم الحرام سمیت کوئی بھی اہم موقع آتا ہے تو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں