اسلام آباد/ راولپنڈی : مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے اور اچانک 700 روپے سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
برائلر مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو سے بڑھ کر 780 روپے سے تجاوزکرگیا جبکہ زندہ برائلر چکن کی قیمت گزشتہ ماہ 280 روپے فی کلو مقرر تھی۔
- Advertisement -
ایک ہفتہ پہلے 13 ہزار روپے فی من بکنے والی زندہ برائلر چکن کی قیمت میں بھی اچانک اضافہ ہوا اور قیمت بڑھ کر 17 ہزار روپے فی من پہنچ گئی۔
دوسری جانب لاہور میں بھی چکن کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے، گزشتہ 15 دن میں قیمت میں تقریباً 200 روپے اضافہ ہوا اور آج گوشت کی سرکاری کی قیمت 596 روپے ہے۔