تازہ ترین

سردیوں میں مزیدار’’سُوپ‘‘ بنانے کی آسان ترکیب

سردیوں کے موسم میں بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے مختلف طریقے اور غذائیں استعمال کی جاتی ہیں جس میں مختلف اقسام کے سوپ زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

ویسے تو بازاروں میں ملنے والے سوپ پر اس لیے اعتبار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس میں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا، اس لیے لوگ گھر پر ہی سوپ بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

جن میں سب سے اہم مرغی یا مچھلی سے تیار کیا جانے والا سوپ ہے، یہ سوپ ویسے تو ہر موسم میں بہترین غذا ہے لیکن خاص سردیوں کے موسم میں اس کا استعمال زکام سے بچاؤ میں بڑی مدد کرتا ہے

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف خاتون شیف ثمرین جنید نے ناظرین کو مرغی اور مچھلی کے گوشت سے مزیدار سوپ بنانے کی تراکیب بتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر چکن سوپ میں ابلی ہوئی سبزیاں بھی شامل کرلی جائیں (یعنی سادہ چکن سوپ کی جگہ چکن ویجی ٹیبل سوپ پیا جائے) تو اس کے مفید اثرات اور بھی نمایاں ہوجاتے ہیں۔

اجزاء:

چکن آدھا کلو
گاجر ایک عدد ہری پیاز ایک عدد
لونگ 3سے 4 عدد
کالی مرچ 3سے 4عدد
کارن فلاور دو چمچ
انڈا ایک عدد

بنانے کا طریقہ :

چکن کو ابالنے وقت اس کے اندر ایک عدد گاجر اور ہری پیاز کے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں، اور اس کے ساتھ ہی لونگیں اور کالی مرچ بھی شامل کرکے ہلکی آنچ پر آدھا گھنٹہ ابالیں، اس کے بعد اس کو چھان کر چکن کو رکھ لیں اس یخنی کو چھ ماہ فریزر میں رکھ کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مرغی کی یخنی کو گرم کریں اور ایک کپ پانی میں مکئی کا آٹا (کارن فلور) دو کھانے کے چمچ شامل کریں اور ساتھ ہی ایک عدد پھینٹا ہوا انڈا ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرتے ہوئے پکائیں اور بعد میں ابلی ہوئی چکن کے چھوٹے چھوٹے سے ٹکڑے بھی شامل کردیں۔ اب آپ کا مزیدار چکن سوپ تیار ہے۔

 

Comments

- Advertisement -