جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، آگے کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی 5 سالہ مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے جب کہ اسی روز دو ممبران بھی ریٹائر ہو رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی پانچ سالہ مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے جب کہ اسی روز سندھ اور بلوچستان کے دو ممبران بھی ریٹائر ہو رہے ہیں۔

سندھ سے ممبر نثار درانی اور بلوچستان سے ممبر شاہ محمد جتوئی کی 5 سالہ مدت بھی 26 جنوری کو مکمل ہو جائے گی جب کہ پنجاب سے ممبر بابر حسن بھروانہ 29 مئی 2027 اور ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللہ خان کی مدت 31 مئی 2027 کو مکمل ہوگی۔

- Advertisement -

26 ویں آئینی ترمیم کے تحت مدت مکمل ہونے کے بعد بھی چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آئینی ترمیم کے تحت ان تینوں کی مدت ملازمت میں توسیع ہو جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن 24 جنوری 2020 کو جاری کیا گیا تھا اور نے 27 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی مدت 5 سال مقرر کی گئی اور آرٹیکل 213 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کا طریقہ کار واضح ہے۔

وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے لیے تین نام اتفاق رائے سے صدر کو بھجواتے ہیں۔ تاہم ناموں پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف اپنے اپنے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں