تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعلیٰ سندھ کو بلدیاتی وضمنی الیکشن کیلیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ سندھ کو مراسلہ ارسال کرکے صوبے میں ہونیوالے بلدیاتی اور ضمنی الیکشن کیلیے پرامن پولنگ یقینی بنانے کیلیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے صوبے میں دو مراحل میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کے ضمنی الیکشن کے مواقع پر پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے اپنے مراسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کو گزشتہ ہفتے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بدامنی اور بیلٹ باکس چھیننے کے واقعات پر فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پولنگ میں مداخلت، بدامنی کے ذمے داروں کیخلاف مثالی ایکشن لیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے مراسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کی توجہ رواں اور آئندہ ماہ دو مراحل میں ہونے والے بلدیاتی اور این اے 245 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی جانب کراتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 الیکشن میں پر امن ماحول کیلئے اقدام کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ضرورت پڑنے پر رینجرز اور پاک فوج کی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خدمات طلب کی جائیں۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے اس حوالے سے آرمی چیف کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی و بلدیاتی انتخابات: آرمی چیف سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مراسلہ لکھا ہے، جس میں انہوں نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

Comments

- Advertisement -