ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

کراچی:شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 11 اموات، چیف فائر افسر کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف فائر افسراشتیاق احمد نے شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے پر انکشاف کیا کہ ہنگامی صورتحال میں عمارت سےباہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

چیف فائر افسراشتیاق احمد نے بتایا کہ عمارت میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے اور ہنگامی صورتحال میں عمارت سےباہر نکلنے کاکوئی راستہ نہیں۔

- Advertisement -

اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ شاپنگ مال کی بالائی منزل پر نجی دفاتر قائم ہیں، دوسری سےپانچویں منزل تک نقصان پہنچا ہے۔

ڈپٹی کمشنر الطاف شیخ نے کہا کہ بہت افسوسناک واقعہ پیش آیاہے، عمارت کے اندر کوئی ہنگامی بنیادوں سےنمٹنےکےآلات نہیں تھے، ھواں بھرنے سےامدادی کاموں میں مشکلات رہیں۔

دوسری جانب کراچی میں راشدمنہاس روڈپرمال میں آگ لگنے کے واقعے میں کرائم سین ٹیم یونٹ نےعمارت سےشواہدجمع کرلیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 8 مختلف قسم کےواقعاتی شواہدجمع کئےگئےہیں، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں