تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

زیر التوا کیسز پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انصاف کی جلد فراہمی کے لئے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے سے متعلق بڑا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے اہم فیصلہ دے دیا ہے اور سالہاسال سے زیر التوا ہزاروں مقدمات کا ڈیڑھ ماہ میں فیصلہ کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔

جسٹس محمد قاسم خان نے اس معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے سیشن ججز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار سولہ تک کے زیر التوا تمام سول و سیشن مقدمات اکتیس مارچ تک نمٹائے جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس محمد قاسم خان نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے گذشتہ سال 19مارچ کو حلف اٹھایا تو سب سے پہلے تین نکات پر کام شروع کیا۔ جن میں سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کو عملی طور پر یقینی بنانا، وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرنا، اور عدالت عالیہ اور ماتحت عدالتو ں میں ججز کی شفاف تقرریاں کرنا تھا ۔

پاکستان کا صوبہ پنجاب آبادی کے تناسب سے تو بڑا صوبہ ہے ہی لیکن زیر التوا مقدمات کے لحاظ سے بھی بڑا صوبہ ہے، پورے پاکستان کے 84فیصد زیر التوا مقدمات صرف صوبہ پنجاب کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور 16فیصد دیگر صوبوں میں زیر سماعت ہیں۔

Comments

- Advertisement -