کراچی : چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد اورخود مختارادارہ ہے، سپریم کورٹ قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان کی عدلیہ دنیا کی کسی عدلیہ سے کم نہیں، ہمیں اپنی عدلیہ پر فخر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم نے آئین کی پاسداری کی قسم کھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کیلئےکوتاہی نہیں کریں گے، عدالت میں کوئی خوشی سے نہیں بلکہ مجبوری میں آتا ہے، حلف لینے کےایک ہفتے بعد سپریم کورٹ اسٹاف سے میٹنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 4 کے مطابق جج اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا، جج قانون کےمطابق فیصلہ کرنےکا پابند ہے، باراوربینچ لازم وملزوم ہیں، ہماری عدلیہ آزاد اور قابل فخر عدلیہ ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ ریاست کی بقا کے لیے آزاد عدلیہ ناگزیر ہے۔