جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

زینب قتل کیس: چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، شہباز شریف کا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام اباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے معصوم زینب کے بہیمانہ قتل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے زیبب قتل کیس کا نوٹس لیا ہے، سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں میڈیا رپورٹس کو حوالہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ معصوم زینب کے والد نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی، جس کے جواب میں‌ آرمی چیف کی جانب سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوج کو سول انتظامیہ سے تعاون اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی معصوم زینب کے قتل کی مذمت، مجرموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھی قصورواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج قصور اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شہباز شریف کا ایکشن

آرمی چیف اور چیف جسٹس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب بھی حرکت میں آگئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب وہ واقعے کی انکوائری کو لمحہ بہ لمحہ خود مانیٹر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعےکی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدابخش کمیٹی کےسربراہ ہوں گے۔

والد زینب کا مطالبہ

قبل ازیں معصوم زینب کے والد نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کےعبرت کانشان بنانا چاہیے، ملزمان کو ایسی سزا ملنی چاہیے، تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے، معصوم زینب کے لیے انصاف چاہتےہیں اورکوئی مطالبہ نہیں۔ قاتلوں کی گرفتاری تک لاش دفن نہیں کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں