لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کرپشن کی تحقیقات میں جدید دنیا کی رفتار کے ساتھ چلنا پڑے گا.
ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا. ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ کورٹس ایک نیا سسٹم ہے جو دنوں میں انصاف فراہم کرتا ہے، ہمیں پاکستان میں بھی اسمارٹ کورٹس متعارف کرانے ہوں گے.
چیف جسٹس نے کہا کہ چین کی ترقی دیکھی تو لگا، ہم کمپیوٹر کے دور میں ان پڑھ ہیں، شرم آتی ہے کہ اپنے گھر کو ٹھیک کیوں نہیں کیا.
منصف اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مذہب بھی ہمیں علم حاصل کرنے کا درس دیتا ہے، حساس نوعیت کی معلومات میرے لئے بھی بہت اہم ہوتی ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ملک و قوم اور معاشرے کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے، بدقسمتی سے تعلیم کے میدان میں ہم دنیا کے دوسرے ملکوں سے پیچھے ہیں.
انھوں نے کہ کوئی ملک یا معاشرہ ایمان داری اور مقصد کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، ہم ترقی کے دور میں باقی دنیا سے بہت پیچھے ہیں، پاکستان میں آج بھی 1872 کے قوانین رائج ہیں.
انھوں نے کہا کہ کرپشن کی تحقیقات میں ماڈرن دنیا کے رفتار کے ساتھ چلنا ہے، کرپشن وائٹ کالرکرائم کی جڑ ہے.
آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے،چیف جسٹس پاکستان زندہ باد،عائشہ احد
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں