جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اوورسیز پاکستانیوں سے زائد فیس کی وصولی،چیف جسٹس کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں سے شناختی کارڈ (پی او سی) کی مد میں زائد فیس کی وصولی کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس میاں نثار نے نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پی او سی (پاکستان اوریجن کارڈ )جاری کرنے کی مد میں زائد فیس کی وصولی کا نو ٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مذکورہ نوٹس انہوں نے بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی کی آئینی درخواست پر لیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی نے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جاری کیا جانے والے پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کی فیس پہلے سو ڈالر مقرر  تھی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بعد ازاں اس فیس کو بڑھا کر 150 ڈالر اور اب 22 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ شناختی کارڈ منسوخی کے بھی 31 ہزار روپے لیے جا رہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے چیئرمین نادرا سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں