اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان نے امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا ،چاروں چیف سیکرٹیریز ،آئی جیز،ججز اور ان کے اہل خانہ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اویس شاہ کا اغواء ملک میں امن وامان کی موجودہ صورتحال پر چیف جسٹس کی صدارت میں امن وامان پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے چاروں چیف سیکریٹری،آئی جیز،ججزاور ان کے اہل خانہ کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس نے زور دیا كہ پورے ملك اور بالخصوص ججوں كی سیكیورٹی كے حوالے سے طویل مدتی اور مختصر مدتی پالیسی بنائی جائے۔
پولیس كی استعداد كار بڑھا كرانہیں جدید ٹیكنالوجی آلات اور مہارت سے لیس كیا جائے۔ اجلاس كے دوران سیكیورٹی كی صورتحال بہتر بنانے كے لیے تمام وسائل برائے كار لانے كی ہدایت كی گئی۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کے فیصلوں اورکارروائی سے حکو مت کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے، اجلاس میں چاروں صوبوں سے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، چیف سیکرٹریز اور پولیس سربراہان نے شرکت کی۔