جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ریفرنس دائرہونے تک تحقیقات کو خفیہ رکھیں، چیف جسٹس کی چیئرمین نیب کو ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ہدایات دیں ہیں کہ نیب تحقیقات کو خفیہ رکھا جائے تاکہ کسی کو شرمندگی کا سامنانہ کرنا پڑے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ​چیئرمین نیب سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور پراسیکیوٹرجنرل نے چیف جسٹس سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

- Advertisement -

قومی احتساب بیورو کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو تحقیقات خفیہ رکھنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کسی بھی ملزم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے تک کی جانے والی تحقیقات کو خفیہ رکھے.

اس رازداری کا مقصد لوگوں کو شرمندگی سے بچانا ہے، واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے چند روز قبل چیئرمین نیب کو اپنے چیمبر میں طلب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں