ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

چیف جسٹس کا 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس لیتے ہوئے بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا جو کل سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی خان، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

ازخود نوٹس رجسٹرار کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹ پر لیا گیا۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ میرے علم میں لایا گیا 2 صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل ہوئے ایک ماہ ہو گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس کا ازخود نوٹس لینا خوش آئند ہے چیف جسٹس نے بڑا بینچ تشکیل دیا ہے امید ہےجلد فیصلہ ہوگا۔

فوادچوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس کے اقدام سے امید ہے بڑے آئینی بحران سےبچ جائیں گے امید ہے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سےمتعلق حل نکالا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں