جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ گرمی کی شدت 50 ڈگری محسوس کی جاسکتی ہے۔

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں گرمی کی شدت 54 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، ہوا کے کم دباؤ کے باعث حبس کی صورتحال برقرار ہے اور ہوا کا کم دباؤ اگر ساحل کی طرف آتا تو بارشیں ہوتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس سے کل سے درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ شہر میں گزشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے، عموماً جولائی کی رات میں زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاتا ہے، یکم ،17 اور 18 جولائی کی رات درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں