اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کراچی میں اگلے 10 روز موسم کیسا رہے گا؟ چیف میٹرولوجسٹ کی اہم پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں اگلے 10 روز تک موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیامت خیز گرمی نے شہریوں کو جینا محال کردیا ہے ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں گرمی تو ہے لیکن فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

سردار سرفراز نے کہا کہ ہیٹ ویو اس وقت آتی ہے جب کسی مقام کا درجہ حرارت مسلسل تین سے چاردن اوسط سے پانچ ڈگری زائد رہے لیکن کراچی میں موسم کی صورتحال ایسی نہیں ہے۔

- Advertisement -

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ اگلے 10روز تک کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں اور شہر کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، درجہ حرارت 42 ڈگری تک محسوس کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ اور پنجاب جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں آگئے۔جیکب آباد،بہاولپور،رحیم یارخان اورڈیرہ غازی خان اس وقت گرم ترین شہرہیں ، جہاں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

نوابشاہ ،ملتان ساہیوال اور پتوکی میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری کو چھو گیا جبکہ جھنگ ،فیصل آباد اورسکھر میں چوالیس ڈگری پر پہنچ گیا۔

لاہور میں بھی شدید گرمی ہے جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن محسوس چھیالیس ڈگری کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں