جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پرویز الہٰی کی عبد القدوس بزنجو سے ملاقات، سیاسی سفر ساتھ جاری رکھنے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما پروز الہٰی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی سفر ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت 2018 کے عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا جبکہ بلوچستان کی موجودہ حالات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے بعد پرویز الہٰی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف وزیر اعظم تھے تو کبھی بلوچستان کابینہ کمیٹی کااجلاس نہیں بلایا، تاہم شاہد خاقان عباسی جس منصب پر بیٹھے ہیں انہیں اس کی عزت کرنی چاہیے۔

بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ لانے کی ذمہ داری آصف زرداری کی ہے، عبدالقدوس بزنجو

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ نے سب سے زیادہ پیسےچلانے کی کوشش کی تھی، بلوچستان ممبران نےکہا ہمیں پیسے نہیں عزت چاہیے، وزیر اعظم موجودہ سینیٹ چیئرمین سے متعلق جو بیانات دے رہے ہیں ایسے بیانات نا مناسب ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ جب سے سیاست میں آیا ہوں چوہدری برادران کے ساتھ ہوں، 2013 میں بھی بلوچ عوام نے ثابت کیا کہ وہ چوہدری شجاعت کے ساتھ ہیں، بلوچستان کے عوام ان سے پیار کرتے ہیں، آئندہ بھی ساتھ رہیں گے اور عزت ومحبت کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

تمام ججز نے نواز شریف کو کرپٹ اور جھوٹا قراردیا ہے، پرویز الٰہی

اس موقع پر رہنما مسلم لیگ (ق) کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کے ساتھ خاص محبت ہے، ہم نے پاکستان کے لیے ایک ساتھ کام کرنا ہے، ملک سےمحبت کرنے والے ہر جماعت میں موجود ہیں، پاکستان سے محبت کی سوچ رکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا سب کو ساتھ لے کر چلنے کا ہنر بلوچستان کی لیڈر شپ میں موجود ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں