وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اب تک چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور شام 7بجے پشاور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ پروٹوکول اسٹاف نے وزیراعلی کو کےپی ہاؤس سے باہر نکلنے سے منع کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کی کوششوں کی اطلاعات ہیں وزیراعلیٰ سے سے رابطہ نہیں ہورہا نمبر بند جا رہے ہیں ان کے قریبی بندے کا بھی فون بند ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اطلاعات ہیں اسلام پولیس نے علی امین کی گرفتاری کیلئےٹیم تشکیل دی ہیں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی وزیراعلیٰ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہو۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر پر اعتراض ہے تو قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ہمیں ہر طرف سے دیوار سے لگایا جارہاہے تقریر بھی نہ کریں تو پھر کیا کریں، حکومت نے تو اب حد کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شام 5 سے 6 بجے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہو رہا ان سے میری آخری بار بات تین بجے ہوئی تھی علی امین نے بتایا تھا کہ میٹنگ میں شرکت کےلیے اسلام آباد جاؤں گا ان کی پشاور میں صبح 10بجے سے میٹنگ کا شیڈول بھی جاری ہوا۔