منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعلٰی محمود خان کا آج کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ آج کے پی اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا جس کے بعد وزیر اعلٰی محمود خان نے آج اسمبلی تحلیل کرنےکا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کی سمری آج شام گورنرکو ارسال کر دوں گا، آج کابینہ کا آخری اجلاس تھا، تمام شرکاءکامشکور ہوں۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ وزراء اور افسران نے صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور تعاون کیا میں سب کا مشکور ہوں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان آج اسمبلی تحلیل کی سمری دستخط کر کے گورنر کو بھجوادیں گے۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ آج رات 12بجے سے پہلےاسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کردی جائےگی، گورنر نے دستخط کیے تو اسمبلی جلدی تحلیل ہوگی ورنہ 48 گھنٹوں میں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں