جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی کی اہم شخصیت سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی راولپندی کی اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کا احوال پوچھا اور گفتگو کی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گزشتہ روز روالپنڈی کی ایم شخصیت سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا اور گفتگو بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ملاقات بیدیاں روڈ پر نجی تقریب میں ہوئی، چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ لانگ مارچ اور سیاسی صورتحال پر مذاکرات عمران خان کی مشاورت سے ہونگے۔

- Advertisement -

دوسری جانب لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہر لانگ مارچ میں مذاکرات بیک ڈور ہی ہوتے ہیں، اورنج لائنکو ختم کرکے بلیو لائن چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نوکریوں پر سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں