تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

تنقید کی پروا نہیں”میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں”

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عوامی اجتماعات کرنا کوئی دانش مندی نہیں،ذاتی مفادات کی خاطر زندگیوں سے کھیلنا سنگدلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے معمر افراد کو کرونا ویکسین کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آج سینٹر اسپتال لاہور اور ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ کو دیکھتے ہی صحافیوں نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ اتنا اچھا کام کرتے ہیں تو لوگ تبدیل کرنے کی بات کیوں کرتے ہیں؟، جس پر عثمان بزدار نے جواب دیا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔

اس موقع پر ایک اور صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کی اور وزیراعظم کی تصاویر لگی ہوئی ہیں، جواب میں عثمان بزدار نے کہا کہ میں نے اپنی تشہیری تصاویر کہیں نہیں دیکھی۔

سینٹر اسپتال لاہور کے دورے پر وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ کرونا ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں کے لئے علیحدہ بس سروس چلارہے ہیں۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایکسپو سینٹر پہنچے ، جہاں انہوں نے کورونا ویکسینیشن کاؤنٹرز کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ویکسینیشن کیلئے بزرگ شہریوں سے سہولتوں پر دریافت کیا۔

بزرگ شہریوں نے ایکسپو سینٹرمیں مہیا کی گئی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم نے سینٹر میں بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں، یہاں عزت کیساتھ ویکسین لگائی جاتی ہے۔

اس موقع پر بزرگ شہریو ں کے عزیز و اقارب نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاندار انتظامات پر آپ کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی حالیہ لہر خطرناک صورتحال اختیار کر رہی ہے، ایسے میں حکومت نے عوام کی زندگیو ں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کی جانب سے 26 مارچ کو لانگ مارچ کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عوامی اجتماعات کرنا کوئی دانش مندی نہیں، ہم سب کو سب سے پہلے شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ کرنا ہے، ذاتی مفادات کی خاطر زندگیوں سے کھیلنا سنگدلی ہے۔

Comments

- Advertisement -