جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب بھارت کے ساتھ اسموگ ڈپلومیسی کی خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسموگ کےمسئلےپربھارت سےڈپلومیسی کی ضرورت ہے، سوچ رہی ہوں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں دیوالی کے تہوار پر ہندوبرادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بغیر کسی تفریق سب پاکستانی ہیں، دیوالی کا دیا دلوں کو جوڑتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہمیشہ کہا کہ اقلیتیں ہمارا حصہ ہیں، سکھ ،ہندو، مسیحی برادری سب برابر کے شہری ہیں، میرےوالدکہتےہیں کہ انہیں اقلیت مت کہو، جب میں وزیراعلیٰ منتخب ہوئی تو کہا اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ مریم نوہمارے مذہب میں اقلیتوں کابہت احترام اورانکی آزادی کادرس دیاگیاہے ، حضورﷺ نے فرمایا کسی نےاقلیت پر ظلم یا حق کھایا تو قیامت کےدن مظلوم کامقدمہ لڑوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ نوازشریف نےاپنےدورحکومت میں بھی دیوالی کاتہوارمنایا ہے، نوازشریف کی طرف سے آپ سب کودیوالی کی مبارکباددیتی ہوں، اللہ تعالیٰ رب العالمین ہےتمام مخلوق کارب ہے۔

اسموگ کی صورتحال پر انھوں نے کہا کہ اسموگ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ، بھارت سےبات کرناہوگی، سوچ رہی ہوں بھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ کوخط لکھوں،اسموگ کےمسئلے پر بھارت سے ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کومل کر اسموگ کےمسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہواؤں کو نہیں پتا دونوں ملکوں کے درمیان میں بارڈرہے، جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدامات نہیں کرتےاسموگ سے لڑنا نا ممکن ہے۔

انھوں نے 20 دسمبر کو منیارٹی کارڈ متعارف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستحق اقلیتی افراد کو 10ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ میں کرتارپورگئی سکھ یاتریوں کیساتھ بیٹھ کرلنگرکھایا، ہندوستان سےآئیں سکھ خواتین نے گلے لگایااور پیاردیا، ایسا لگ رہاتھاجیسےہم بچپن سےایک دوسرےکوجانتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب نےپاکستان کی تعمیراورترقی میں اپناکرداراداکیاہے، آپ سب نے ہرادارےکی خدمات ہیں آپ نےدل سےکام کیا، ماضی قریب میں کچھ واقعات ہوئےجس سےشرم سےسرجھک گیا، جب دیکھتی ہوں کسی محلے میں غلط فہمی پرفسادہوتا ہے توافسوس ہوتاہے، ہمارافرض ہےاقلیتی برادری کو اچھا ماحول اورمحفوظ پاکستان دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں