جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ نے مچھلی چوک تا کینپ سڑک کا افتتاح کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مچھلی چوک تا کینپ سڑک کا افتتاح کر دیا، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت مین ہاکس بے روڈکی ڈوئیلائیزیشن بھی کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ سڑک کے ایم سی نے ورلڈ بینک کے کومپٹیٹو اینڈ لوئیبل سٹی پروجیکٹ کے تحت تعمیر کی، مچھلی چوک تا کینپ روڈ 1.15 بلین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یوم آزادی ہے جوش وخروش سے منانا چاہئے، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے تعمیراتی کام کیا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سینڈزپٹ روڈ، گلبائی روڈ کا ایک ٹکڑا بنایا ہے، پورے سندھ میں اتنے پروجیکٹس ہیں جن پر کام چل رہاہے، میں آج یہاں روڈ کاافتتاح کرنے آیا ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس علاقے اور پورے کراچی کے لوگوں کومبارک باد دیتا ہوں۔ اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں کہ پیپلزپارٹی کی 5سالہ حکومت مکمل ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں انتھک محنت کی، ہم ہمیشہ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے ہیں۔ سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود کئی بارمینڈیٹ چھینا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کا کردار بھی بہت افیکٹو ادا کیا ہے، مسلسل15سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، آئندہ الیکشن میں پوری امید ہے پاکستان میں بڑی جماعت بن کر ابھرینگے۔

صحافی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ ایم کیوایم اور جماعت اسلامی کہہ رہی ہے کہ پیپلز پارٹی نے کوئی کام نہیں کیا؟ جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ”نوکمنٹ“۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اپوزیشن لیڈر سے میٹنگ میں بہت نام ڈسکس کیے ہیں، دونوں اطراف سے تقریباً 12، 13نام دیے گئے ہیں،انہیں ناموں میں سے ایک نگراں وزیراعلیٰ سندھ بنے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج رات 12بجے تک کاٹائم ہے امید ہے اتفاق ہوجائیگا۔ گزشتہ 2 ادوار میں بھی آخری دن نام فائنل ہواتھا، اگراتفاق نہ ہوا تو میں اور اپوزیشن لیڈر 2،2 نام پارلیمانی کمیٹی کودے دیں گے۔ یہ کہنا کہ کہیں اور سے نام آئیگا یہ غلط ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں