ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کسانوں کیلئے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب کےکسانوں کیلئے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اس سال گنے کی فصل کے لیے ہم نے کم از کم قیمت ‏‏225 روپے فی من رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 تک گنے کے کاشتکار کو 180 روپے کی سرکاری قیمت کی بجائے 110-120 روپے ملتے تھے، ‏اور وہ بھی کئی کئی ماہ بعد دیے جاتے تھے ہماری پالیسیز کی وجہ سے کاشتکاروں کو 3 سال میں فصل کا بہترین ‏اور بروقت معاوضہ ملا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے شوگر ملوں سے پچھلے ادوار کے اربوں روپے کے بقایا جات بھی کسانوں کو واپس ‏دلوائے، فصل کے معاوضے کی "بنک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی” کا قانون بھی بروقت اور کٹوتی کے بغیر ‏ادائیگییوں کو یقینی بنائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کےحقوق کا تحفظ اور ان کی خوشحالی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ‏ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں