جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پشتونوں کی گرفتاریوں پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر اسلام آباد میں بےگناہ پشتونوں کیساتھ نسلی امتیاز اور بلاجواز گرفتاریوں پر اظہارتشویش کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں موجودہ حالات میں نفرت کو ہوا دینے سے طویل مدتی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

خط کے مطابق پختون آئی ڈی پیز کے طور پر اسلام آباد میں رہے ہیں اسلام آباد کے پختون پہلے ہی مشکل حالات سے گزرے حکومت مزید مشکلات نہ کرے اسلام آباد میں رہنے والے پختون انتہائی کم تنخواہ اوراجرت پر کام کر رہے ہیں حکومت کے اقدامات سے ان کےلیے معاشی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں بھی پنجاب میں رجسٹریشن کے نام پر پختونوں کیساتھ امتیازی سلوک کیا گیا تھا ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جس سے پختونوں کی مشکلات میں اضافہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں