لاہور : جدید اور مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کی خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی ، طلبا کے پاس آن لائن اپلائی کرنے کا آخری موقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے طلبا کو اہم خبر دے دی۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہ چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم میں اپلائی کرنے کا آج آخری دن ہے، لیپ ٹاپ کیلئے اب تک 2.5 لاکھ سے زائد طلبا رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ جدید لیپ ٹاپ کے خواہشمند بی ایس کے طلبا آج تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، اسکیم کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کے جائیں گے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے سرکاری یونیورسٹیوں کے بی ایس کے طلبا اپلائی کر سکیں گے، بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا اسکیم کے اہل ہوں گے۔
خیال رہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کیا تھا۔
لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے آن لائن اپلائی کریں
اہل طلباء اس لنک پر کلک کرکے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں: cmlaptophed.punjab.gov.pk۔ مفت لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دینے سے پہلے انہیں اپنی تفصیلات آن لائن جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔
کیا نجی کالجوں یا یونیورسٹیوں کے طلباء لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں؟
نہیں، نجی کالجوں یا یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل نہیں ہیں۔
کیا لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے درخواست کی فیس ہے؟
نہیں، لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے کوئی درخواست فیس نہیں ہے۔